رہنما پیپلزپارٹی نیئربخاری کا کہنا ہے کہ ن لیگ بکسے بھر کر اپنے امیدواروں کو جتوانا چاہتی ہے۔ ہم اس قسم کے انتخابات کو قبول نہیں کر سکتے۔
مظفرآباد میں پریس کانفرنس کے دوران نیئربخاری نے کہا کہ انتخابات سے جو حکومت بنے گی اس کی کیا ساکھ ہو گی۔ الیکشن کمیشن اور ادارے ان الیکشنز کو دیکھیں۔ ہمارے کارکنوں پر فائرنگ کی گئی۔ ن لیگ کے وزرا غلط بیانی کا سہارا لیتے ہیں۔
نیئربخاری نے کہا کہ لیگی امیدوار نے اپنے کارکنوں کو بیلٹ پیپر دیئے ۔ یہ بکسے بھر کر اپنے امیدواروں کو جتوانا چاہتے ہیں، ہم اس قسم کے انتخابات کو قبول نہیں کر سکتے۔
رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ ن لیگ کےکارکنوں کی فائرنگ سے 8 افراد زخمی ہوئے، قائم مقام صدرآزادکشمیرچوہدری لطیف اکبر بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔ پی پی کے کارکن مشتاق حسین کو قتل کیا گیا، جبرکی حکومت کوکوئی نہیں مانتا۔
