آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کے تحت پولنگ کے بعد گنتی جاری ہے۔ دوسرے مرحلے کے 20 میں سے 11 حلقوں کے مکمل غیرحتمی غیرسرکاری نتائج آگئے۔
ایل اے 35: ن لیگ کے چوہدری اسماعیل 22659ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔
ایل اے36: ن لیگ کےمحمد احسن رضا21600ووٹ لیکرکامیاب ہوگئے۔
ایل اے37: ن لیگ کی مریم جاوید28664ووٹ لیکر کامیاب ہوگئیں۔ جموں کشمیر یونائٹڈ موومنٹ کے امیدوار عثمان علیم 22040 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 38: ن لیگ کے ذیشان یونس 13608ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ مسلم لیگ ق کے اکبر ابراہیم 8749ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
ایل اے 39: ن لیگ کےراجا محمد صادق 10893 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔
ایل اے 41: مسلم لیگ ن کے امیدوارمحمدعامرشاہ نےمیدان مار لیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار1804 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ آزاد امیدوار صباء دیوان 1523 ووٹ لے کر دوسرے نمبر رہیں۔
ایل اے42: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کے مطابق ن لیگ کےسید شوکت علی شاہ کامیاب ہوئے ہیں۔
ایل اے 43: پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد یاسین 1276 ووٹ لیکر کامیابن ہوگئے۔
جبکہ ایل 44: پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار محمد احمد رضا قادری 1700 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ مسلم کانفرنس کی امیدوار مہر النساء740 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہیں۔
ایل اے 45: غیرحتمی غیرسرکاری نتیجے کے مطابق پیپلزپارٹی کے عبدالماجد خان 3 ہزار 708 ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔
ایل اے 30مظفرآباد: 129پولنگ اسٹیشنوں کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ آگیا، مسلم لیگ ن کے امیدوار ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی 18082ووٹ لیکر کامیاب ہوگئے۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار مبشر منیر اعوان 11464ووٹ لیکر دوسرے نمبر پر رہے۔
واضح رہے کہ آج مظفرآباد کے 8 حلقوں جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کے 12 حلقوں میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات ہورہے ہیں۔
مظفرآباد ڈویژن کے 9 حلقوں میں انتخابات ہونے تھے، تاہم الیکشن کمیشن نے ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر حلقہ ایک مظفرآباد میں الیکشن ملتوی کردیے۔
اس کے علاوہ حلقہ 2 لچھراٹ کے کچھ پولنگ اسٹیشنز پر بھی پولنگ ملتوی ہوگئی ہے، ان دونوں حلقوں میں اب 4 اگست کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔
