آزاد کشمیر انتخابات: دوسرے مرحلے میں 7 نئے چہرے پہلی بار کامیاب

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ایک خاتون سمیت 7 نئے امیدوار پہلی مرتبہ اسمبلی کے رکن منتخب ہوگئے۔

نئے منتخب ہونے والوں میں مظفرآباد ڈویژن سے 2 جبکہ مہاجرین مقیم پاکستان کی نشستوں سے 5 امیدوار شامل ہیں۔

حلقہ ایل اے 29 مظفرآباد سٹی سے پاکستان پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان نے سابق وزیر حکومت بیرسٹر افتخار گیلانی کو شکست دے کر پہلی بار اسمبلی میں جگہ بنائی۔

ایل اے 31 کھاوڑہ مظفرآباد میں مسلم لیگ (ن) کے ثاقب مجید راجا نے قائم مقام صدر ریاست چوہدری لطیف اکبر کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

مہاجرین کی نشستوں پر ایل اے 36 جموں 3 سے مسلم لیگ (ن) کے محمد احسن رضا، ایل اے 37 جموں 4 سے مریم جاوید، ایل اے 38 جموں 5 سے ذیشان علی، ایل اے 41 کشمیر ویلی 2 سے محمد عامر شاہ اور ایل اے 43 کشمیر ویلی 4 سے محمد یاسین لون پہلی مرتبہ قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔

محمد یاسین لون نے سابق وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔

واضح رہے کہ انتخابات کے پہلے مرحلے میں بھی 5 نئے امیدوار پہلی بار قانون ساز اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے، جن میں راجا محمد ریاست خان، سردار عمیر نعیم، راجا آصف، راجا ایاز نثار اور چوہدری محمد رزاق شامل ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے