آزاد کشمیر الیکشن، ن لیگ نے 23 نشستوں کیساتھ اکثریت حاصل کر لی

آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخاب کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کو 23نشستوں کے ساتھ واضع اکثریٹ حاصل ہوگئی جبکہ پیپلز پارٹی کے حصے میں 9 نشستیں آئی ہیں۔

مسلم لیگ ن میرپور ڈویژن کی تیرہ میں سے نو نشستیں ، مظفرآباد ڈویژن سے چار جبکہ مہاجرین حلقوں سے دس نشستیں حاصل کرچکی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے میرپور سے چار ، مظفرآباد سے تین اور مہاجرین کی دو نشستوں حاصل کی ہیں ۔

الیکشن کمشنرآزاد کشمیرجسٹس(ر)غلام مصطفی مغل نے نتائج کااعلان کیا  جس کے مطابق  ایل اے 25 سے شاہ غلام قادر ، ایل اے 26 سےپیپلزپارٹی کےمیاں وحید ، ایل اے 29 سے پیپلز پارٹی کے سردار مختار خان ، ایل اے 30 سے مسلم لیگ ن کے مصطفیٰ بشیر ، ایل اے 31 سے راجہ ثاقب مجید ، ایل اے32 سےمسلم لیگ کے راجہ فاروق حیدرخان ، ایل اے 33 سے دیوان علی خان چغتائی کامیاب قرار پائے ۔ آزادکشمیر میں حکومت بنانے کیلئے سادہ اکثریت 27 اراکین کی ضرورت ہے تاہم ابھی مظفرآباد کی دو نشستوں اور پونچھ ڈویژن کی گیارہ نشستوں پر انتخاب ہونا باقی ہے ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے