یومِ استحصالِ کشمیر پر پاکستان کی عسکری قیادت نے دوٹوک پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہیں اور واضح کیا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے کشمیری عوام کےحقِ خودآرادیت کیلئے جایر جدوجہد کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج نے بھارتی غیر قانونی زیرِ تسلط جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا عزم بھی دہرا دیا اور کہا کہ بھارت کا غیر قانونی قبضہ، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں اور مقبوضہ علاقے کی آبادی کا تناسب تبدیل کرنے کی کوششیں شدید تشویش کا باعث ہیں۔ جنوبی ایشیا میں دیرپا امن و استحکام مسئلہ کشمیر کے اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق منصفانہ حل سے ہی ممکن ہے۔ پاکستان کی مسلح افواج نے مقبوضہ کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت بھی پیش کیا ہے۔ پاکستان کی افواج اور عوام کشمیریوں کےشانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔
