نئے صوبوں کے قیام کیلئے آئین کے کن آرٹیکلز میں ترمیم کرنا ہو گی اور طریقہ کار کیا ہوگا؟

ملک میں نئے صوبوں کے قیام سے متعلق حکومتی سطح پر مشاورت کا عمل تیز ہوگیا ہے، جبکہ وزارت پارلیمانی امور اور وزارت قانون آئینی و قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لے رہی ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق  نئے صوبوں کے قیام  کے لیے آئین کے آرٹیکل 239 پر عملدرآمد لازم قرار  دیا گیاہے، کےپی اور پنجاب اسمبلیوں کی پہلے سے منظور شدہ قراردادوں کی کوئی اہمیت نہیں، صوبائی اسمبلی سے قبل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے دوتہائی اکثریت سے آئینی ترمیم کرنا پڑےگی،  نئے صوبوں کے لیے  کم ازکم آئین کے چار آرٹیکلز میں ترمیم کرنا ہو گی ۔

پارلیمانی ذرائع  کے مطابق آئین کے آرٹیکل  1-51-59 اور 106 میں ترمیم کرنا ہو گی ، صوبوں کی تعداد سینیٹ، قومی صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں ردوبدل کرناہوگا، خواتین اور اقلیتوں کی نشستوں کا بھی نئے سرے سے تعین کرنا ہو گا ،  آرٹیکل 239 کے تحت  بل سینیٹ یا قومی اسمبلی میں سےکسی ایک اجلاس میں  پہلےپیش ہوگا۔

سینیٹ،قومی اسمبلی سے دوتہائی اکثریت سے منظوری کے بعد بل صدر کے بجائے متعلقہ صوبائی اسمبلی کو بھیجنا ہو گا، آرٹیکل 239 کے تحت صوبائی اسمبلی کو بل دو تہائی اکثریت سے منظور کرنا ہو گا ، سینیٹ،قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی سےدو تہائی اکثریت سےمنظوری پرہی نیا صوبہ بن سکےگا۔

صوبائی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل توثیق کے لیے صدرمملکت کو بھیجا جائے گا ، صدرمملکت کی منظوری سے نئے صوبوں کے قیام پر کارروائی کا آغاز ہو گا ، صوبائی اسمبلی دو تہائی اکثریت سے بل منظور نہ کر سکی توساری کارروائی غیر موثر ہو جائےگی

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے