پاکستان، سعودی عرب اور ترکی آج مشترکہ دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کریں گے

پاکستان، سعودی عرب اور ترکی کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے جمعہ کو سعودی عرب میں ایک اہم سہ فریقی سربراہی اجلاس متوقع ہے، جس کے دوران مشترکہ دفاعی تعاون کے معاہدے پر دستخط کیے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اطلاعات کے مطابق پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور سعودی ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان ایک روزہ سہ فریقی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی وفد میں آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت اعلیٰ سول و عسکری حکام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں گزشتہ کئی ماہ سے جاری دوطرفہ اور سہ فریقی مشاورت کے بعد دفاعی تعاون کے نئے فریم ورک کو حتمی شکل دینے پر غور کیا جائے گا۔ مجوزہ معاہدے کا مقصد تینوں ممالک کے درمیان دفاعی روابط، سکیورٹی تعاون، مشترکہ تربیت، دفاعی صنعت، انٹیلی جنس تعاون اور خطے میں استحکام کے لیے باہمی اشتراک کو فروغ دینا بتایا جا رہا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق اجلاس میں علاقائی سلامتی، مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال، انسدادِ دہشت گردی، دفاعی ٹیکنالوجی، عسکری تعاون اور باہمی اسٹریٹجک شراکت داری سے متعلق امور بھی زیرِ غور آئیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے