کیا لاہورمیٹروبس سروس 11 اگست سے بند ہونے جارہی ہے؟

لاہور میں میٹرو بس سروس 11 اگست سے بند ہونے کا خدشہ ہے۔

نجی آپریٹرکمپنی کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی نےعدالتی حکم کے باوجود 29 جولائی تک میٹرو بسوں کے لیے ایندھن کا انتظام نہیں کیا، جس کے باعث سروس مزید جاری رکھنا ممکن نہیں۔

نجی آپریٹر کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے مالی وسائل سے متعلق اتھارٹی کو پہلے ہی آگاہ کرچکے ہیں۔

دوسری جانب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے انچارج عزیرشاہ کا کہنا ہےکہ حکومتی ہدایت کے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کیا جاسکتا، جبکہ آئندہ ہفتے عدالت میں اپنا مؤقف پیش کیا جائے گا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے