کراچی میں آرام باغ پولیس نے اے ٹی ایم میں چوری کا معمہ حل کرلیا۔ بینک کے آپریشن مینجر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرکے 29 لاکھ 74 ہزار روپے برآمد کرلیئے۔
آرام باغ روڈ پر واقع نجی بینک کی اے ٹی ایم مشین سے 53 لاکھ 70 ہزار روپے چوری ہوئے تھے۔ گرفتار ملزمان ارسلان اور ریحان سے 29 لاکھ 74 ہزار روپے برآمد کرلیے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزم ارسلان نے دوست ریحان کے ساتھ مل کر واردات کرنے کا اعتراف کیا۔ واردات کے دوران ملزم ارسلان نے برقع اور ساتھی نے ماسک پہن رکھا تھا۔
ملزمان نے اے ٹی ایم میں نصب سی سی ٹی وی کیمرے پر ببل گم لگا کرفوٹیج سے بچنے کی کوشش بھی کی تھی۔
