حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مؤخر کر دیاہے، وکیل والد میر رضا

میر رضا کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر رضا کیس میں نئی تحقیقاتی ٹیم کی تشکیل کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت نے تسلیم کیا کہ میر رضا کا معاملہ خودکشی نہیں بلکہ قتل کا ہے، خودکشی کے مؤقف پر اصرار سے سابق تفتیشی ٹیم کی ساکھ متاثرہوئی۔

تفصیلات کے مطابق جبران ناصر کا کہناتھا کہ ہم نے اچھی شہرت رکھنے والے افسران پر مشتمل نئی ٹیم کا مطالبہ کیا تھا، فی الحال جوڈیشل کمیشن یا جوڈیشل انکوائری کی ضرورت نہیں،  سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کو خط لکھ کرمؤقف سے آگاہ کر دیا، عدلیہ پر مکمل اعتماد ہے،تفتیش پولیس کا آئینی اور قانونی کام ہے۔

جبران ناصر نے کہا کہ اگرنئی تحقیقاتی ٹیم ناکام ہوئی توعدالت سے رجوع کریں گے،  کمیشن کی رپورٹ کی قانونی حیثیت تفتیشی شواہد جیسی نہیں ہوتی،حکومت نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا فیصلہ مؤخر کر دیاہے،پہلی باراہلِ خانہ کو بغیررکاوٹ مکمل مؤقف بیان کرنے کا موقع ملا، نئی تفتیشی ٹیم نے والدین کی معلومات اور خدشات تفصیل سے نوٹ کیے، آئندہ 3 سے 4دن  میں تحقیقات کی سمت واضح ہوجائےگی، پولیس کو تمام مشتبہ افراد اور اہم نکات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

ان کا کہناتھا کہ ڈی این اے و دیگر فرانزک نمونوں کے لیب نہ پہنچنےکی اطلاعات تشویشناک ہیں، فرانزک نمونوں میں تاخیر پر متعلقہ تفتیشی افسران کو جواب دینا ہو گا، اگر فرانزک نمونوں کے تحفظ میں غفلت ثابت ہوئی تو سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں، کیس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا بدنیتی برداشت نہیں کی جائےگی۔

والد میر رضا

میر رضا کے والد میر حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میر رضا کیس میں آج کی پیش رفت سے کچھ اطمینان ملا ہے، حقائق پہلے سامنے آجاتے تو شاید قبر کشائی کی ضرورت پیش نہ آتی،کیس اب ایک اہم مرحلےمیں داخل ہو چکا ہے، امید ہے میرے بیٹے کو انصاف ملے گا، نئی تحقیقاتی ٹیم کومکمل مؤقف سے آگاہ کر دیا ہے، تفتیشی حکام نے جو سوالات کیے، انکے جوابات فراہم کر دیے گئے، تحقیقات کو آگے بڑھانے کے لیے نئی  ٹیم کو موقع دینا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نئی تفتیشی ٹیم کو مکمل موقع دیا جا رہا ہے، آئندہ 3 سے 4 دن میں تحقیقات کے نتائج سامنے آسکتے ہیں،اس مرحلے پر حتمی رائے دینا قبل از وقت ہو گا،انتظار ہے کہ نئی تحقیقاتی ٹیم کیا نتائج سامنے لاتی ہے،  جو بھی پیش رفت ہو گی،عوام اور میڈیا کے سامنے رکھی جائے گی، انصاف کی فراہمی کے لیے تحقیقات کا منطقی انجام تک پہنچنا ضروری ہے،امید ہے آنے والے دنوں میں اہم پیش رفت سامنے آئے گی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے