امریکا اورایران امن معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں،خواجہ آصف کا دعوی

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمت کے امکانات بڑھ گئے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان امن معاہدے کی راہ ہموار ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

بلومبرگ کو انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہاکہ گزشتہ دو سے تین روز کے دوران ملنے والے اشارے بتاتے ہیں کہ امریکا اور ایران کسی ڈیل کے قریب پہنچ چکے ہیں،حالات ایک بار پھر امن معاہدے کے حق میں بنتے دکھائی دے رہے ہیں۔

وزیردفاع  نےکہا دونوں ممالک کے سخت ترین اور غیر لچکدارموقف کے باوجود، پاکستان اس بحران کو ٹالنے کےلیےاپنے علاقائی شراکت داروں کے ساتھ مل کر مسلسل اورفعال طورپرکام کر رہا ہے،کیونکہ آبنائے ہرمزکا تنازع خلیج میں کسی بھی وسیع امن معاہدے کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ بنا ہوا ہے۔

انہوں نےکہا کہ واشنگٹن اور تہران اس وقت تقریباً بند بحری گزرگاہ کے معاملے پر کسی نہ کسی طرح کے انتظام یامعاہدے کے بہت قریب پہنچ چکے ہیں، جو کہ اب تک دونوں فریقین کے درمیان بات چیت کو روکنے کی سب سے بڑی وجہ تھی۔

خواجہ آصف کا یہ اہم بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہےجب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی تہران کے دورے پر ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے