میر رضا قتل کیس کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے،جہاں تحقیقاتی ٹیم میں ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کو شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق میررضا کےموبائل فون اور اسمارٹ واچ کی تحقیقات میں متعلقہ حکام معاونت کریں گے۔ میر رضا کا موبائل فون اور ڈیجیٹل گھڑی تاحال تفتیشی حکام کے پاس موجود ہے۔
ذرائع کاکہنا ہےکہ میر رضا کے اہلخانہ اور وکیل کے مطالبےپرڈیجیٹل کرنسی کی منی ٹریل بھی حاصل کی جائےگی،جس کےلیےایف آئی اے کےمتعلقہ افسران معاونت فراہم کریں گے،دونوں معاملات میں معاونت کے لیےمتعلقہ اداروں کو خط لکھے جانے کا امکان ہے۔
