ضم قبائلی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن میں ٹیکسز کے خاتمے کی منظوری

خیبر پختونخوا حکومت نے ضم قبائلی اضلاع اور ملاکنڈ ڈویژن کو صوبائی ٹیکسوں میں استثنیٰ دینے کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔

خیبر پختونخوا کے وزیر اطلاعات شفیع اللہ جان کے مطابق صوبائی کابینہ میں سابق فاٹا، پاٹا اور ملاکنڈ ڈویژن میں سروس فراہم کنندگان کو خدمات پر سیلز ٹیکس اور وہاں قائم صنعتوں کو ودہولڈنگ سیلز ٹیکس سے استثنیٰ دیا جائے گا۔

کابینہ نے احساس نوجوان پروگرام کا حجم 3 ارب روپے سے بڑھاکر 5 ارب روپے کردیا ہے۔ کابینہ نے یکم ربیع الاول سے صوبے بھر میں سرکاری طور پر عشرہ رحمت للعالمینﷺکے انعقاد اور اس کے پروگرامات کےشیڈول کی منظوری دےدی۔

وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کابینہ نے مختلف اضلاع میں اسکولوں اور کالجز کے لئے فنڈز اور پانچویں جماعت تک سمسٹرکے مطابق جیکٹڈ نصابی کتب کےنظام کی منظوری دی۔

شفیع اللہ جان کے مطابق کابینہ نےنویں سےبارہویں جماعت تک طلبہ کوسو فیصدمفت نصابی کتب فراہم کرنےکی بھی منظوری دی جبکہ کابینہ نے خیبرپختونخواپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی بل سال 2026 کو قانون سازی کےلیے منظورکرلیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے