نئے حج آپریٹرز کو حتمی کوٹہ الاٹ کرنے سے روک دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے 4 سالہ حج پالیسی اور پرائیویٹ حج اسکیم کے لیے پری رجسٹریشن کے خلاف درخواست پر اہم حکم جاری  کردیا۔ عدالت عالیہ نے آئندہ سماعت تک نئے حج آپریٹرز کو حتمی حج کوٹہ الاٹ کرنے سے روک دیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم سومرو نے نجی حج آپریٹرز کی درخواست پر سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔ عدالت نے اکیس جولائی کے نوٹیفکیشن کے تحت کارروائی فوری طور پر روکنے کی استدعا مسترد کردی۔

عدالت نے قرار دیا کہ حج انتظامات اور وقت کی حساسیت کے باعث کارروائی معطل کرنا مناسب نہیں، تاہم کارروائی جاری رکھی جائے مگر آئندہ سماعت تک نئے آپریٹرز کو حتمی حج کوٹہ الاٹ نہ کیا جائے۔

عدالت نے وفاق، وزارت مذہبی امور اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 26 اگست تک جواب طلب کرلیا۔ عدالت نے حج پالیسی 2027 سے 2030  کی تیاری اور منظوری کے منٹس سمیت نئے حج آپریٹرز کی تھرڈ پارٹی جانچ پڑتال کے طریقہ کار کی تفصیلات بھی طلب کرلی ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے