گرفتاری کا خدشہ، میر رضا علی کے بزنس پارٹنر نے عدالت سے رجوع کرلیا

میر رضا علی کے بزنس پارٹنر احمد نے گرفتاری کے خدشے کے پیشِ نظر عدالت سے رجوع کرلیا، وکلا خالد ممتاز اور سعدیہ ممتاز نے کراچی کی مقامی عدالت میں احمد کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس بار بار طلب کرکے تنگ کر رہی ہے اور خدشہ ہے کہ احمد کو کسی بھی وقت گرفتار کرلیا جائے گا۔

درخواست گزار کے مطابق پولیس کو تمام مطلوبہ معلومات فراہم کی جاچکی ہیں، اس کے باوجود اسے ہراساں کیا جا رہا ہے۔

عدالت نے ضمانت کی درخواست پر پراسیکیوشن اور تفتیشی افسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

وکیل خالد ممتاز کے مطابق میر رضا علی اور احمد دورانِ طالب علمی کے دوست تھے، جبکہ وکیل سعدیہ ممتاز نے بتایا کہ کاروبار احمد نے شروع کیا تھا اور میر رضا علی اس کا پارٹنر تھا۔

وکلا کے مطابق میر رضا علی پر احمد کے ساڑھے چار کروڑ روپے سے زائد واجب الادا تھے، جبکہ میر رضا علی کی والدہ اس سے قبل گاڑی، گھر اور دیگر اشیا فروخت کرکے قرض کی ادائیگی بھی کرچکی تھیں۔

وکلا نے عدالت سے استدعا کی کہ احمد کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی جائے اور پولیس کو اسے ہراساں کرنے سے روکا جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے