سپریم کورٹ، ذہنی معذور متوفی اللہ دتہ کا جعلی نکاح نامہ کالعدم قرار

سپریم کورٹ آف پاکستان نے ذہنی معذور متوفی کا جعلی نکاح نامہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کروڑوں روپے کی زرعی زمین ہتھیانے کی اپیل خارج کر دی ۔ فیصلے میں واضح کیا گیا کہ فراڈ اور جعلسازی کی بنیاد پر کوئی قانونی حق حاصل نہیں کیا جا سکتا۔

جسٹس عرفان سعادت کے تحریر کردہ پانچ صفحات پر مشتمل فیصلے میں ماتحت عدالتوں کے  فیصلوں کو برقرار رکھا گیا ہے۔ فیصلے کے مطابق پینسٹھ سال کے ذہنی معذور اللہ دتہ کے ساتھ سرور مائی نامی خاتون کے نکاح کا دعویٰ ثابت نہیں ہو سکا۔ جبکہ بلاول نامی شخص کو متوفی کا بیٹا ثابت کرنے کا دعویٰ بھی مسترد کر دیا گیا۔ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق جعلی نکاح نامے کے ذریعے کروڑوں روپے کی زرعی زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم متوفی کی قبر کی درست نشاندہی نہ ہونے کی وجہ سے ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے نمونے حاصل نہیں کیے جا سکے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے