ہوائی کے بگ آئی لینڈ کے قریب لالہ سمندری طوفان میں تبدیل، تیز ہواؤں اور بارش کی وارننگ

لالہ طوفان ہوائی کے بگ آئی لینڈ کے قریب پہنچتے ہی کیٹیگری 1 سمندری طوفان میں تبدیل ہوگیا۔ امریکی موسمی حکام کے مطابق طوفان نے ہفتے کی صبح شدت اختیار کی۔ نیشنل ہریکین سینٹر نے بتایا کہ لالہ کی زیادہ سے زیادہ مسلسل ہواؤں کی رفتار 75 میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔ یہ رفتار تقریباً 120 کلومیٹر فی گھنٹہ بنتی ہے۔

نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق لالہ بگ آئی لینڈ کے قریب پہنچتے ہوئے تیز ہوائیں اور شدید بارش لا رہا تھا۔ نیشنل ویدر سروس نے خطرناک سمندری لہروں سے خبردار کیا ہے۔ مقامی سطح پر سیلاب کا خطرہ بھی موجود ہے۔ حکام نے شہریوں کو موسم کی صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

امریکی موسمی حکام کے مطابق ساؤتھ پوائنٹ کے قریب ایک مشاہداتی مقام پر تیز ہواؤں کی ریکارڈنگ ہوئی۔یہ مقام سطح سمندر سے تقریباً 550 فٹ بلند ہے۔ وہاں ہوا کی رفتار 41 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی۔ ہوا کے جھونکوں کی رفتار 64 میل فی گھنٹہ تک پہنچ گئی۔

طوفان کے باعث ہوائی میں فضائی آمد و رفت بھی متاثر ہوئی۔ہوائی ڈپارٹمنٹ آف ٹرانسپورٹیشن نے ہیلو انٹرنیشنل ایئرپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا۔حکام نے ایلیسن اونیزوکا کونا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو بھی دوپہر 2 بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا۔طوفان کے پیش نظر ہوائی جزیرے، ماؤئی کاؤنٹی اور کاؤئی کی تجارتی بندرگاہیں بھی بند کردی گئیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے