جنوبی لبنان میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے ایک کمانڈر کو شہید کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فوج کے مطابق کمانڈر کا نام ابو حسن علاء تھا۔ فوج نے اسے حزب اللہ کی بدر یونٹ کا سینئر کمانڈر قرار دیا ہے۔ یہ کارروائی ایسے وقت میں ہوئی ہے جب لبنان اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی برقرار رکھنے کی کوششیں جاری ہیں۔
اسرائیلی فوج نے ہفتے کو جنوبی لبنان میں حزب اللہ کے متعدد اہداف کو نشانہ بنایا تھا۔ لبنانی ذرائع کے مطابق ان حملوں میں کم از کم 11 افراد شہید ہوئے۔ ان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ جنوبی لبنان کے انصار اور دیر الزہرانی کے علاقوں میں حملے کیے گئے۔ انصار میں ایک ہی خاندان کے سات افراد بھی جاں بحق ہوئے۔ متعدد افراد زخمی بھی ہوئے۔
