قومی انڈر 15 ہاکی پروگرام، 791 اسکولوں اور 1,057 کھلاڑیوں کی رجسٹریشن

قومی ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ نشتر پارک لاہور میں جاری

پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے قومی انڈر 15 ہاکی ڈویلپمنٹ پروگرام کو ملک بھر سے شاندار ردِعمل ملا ہے۔ اس پروگرام کو گراس روٹ سطح پر ہاکی کی بحالی کی اہم کوشش قرار دیا جا رہا ہے۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق 791 اسکولوں نے پروگرام کے لیے رجسٹریشن کرائی ہے۔ ان میں سے 753 اسکولوں کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں۔مزید 38 درخواستیں زیرِ غور ہیں۔ اب تک کسی اسکول کی درخواست مسترد نہیں ہوئی۔

رجسٹریشن مہم کے دوران 1,057 انڈر 15 کھلاڑیوں نے بھی اپنا اندراج کرایا۔ ان میں سے 960 کھلاڑیوں کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں۔ مزید 96 درخواستیں زیرِ جائزہ ہیں۔ صرف ایک کھلاڑی کی درخواست مسترد ہوئی ہے۔

اسی طرح پروگرام میں 43 کوچز نے بھی رجسٹریشن کرائی ہے۔ ان میں سے 36 کی درخواستیں منظور ہو چکی ہیں جبکہ 7 درخواستیں زیرِ غور ہیں۔ یوں پروگرام کے پورٹل پر اب تک 1,100 افراد رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔ ان میں 1,057 نوجوان کھلاڑی اور 43 کوچز شامل ہیں۔

پی ایچ ایف کے مطابق رجسٹریشن کے عمل سے ملک میں انڈر 15 ہاکی ٹیلنٹ کا ایک بڑا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس تیار ہوا ہے۔ یہ ڈیٹا بیس مستقبل میں باصلاحیت کھلاڑیوں کی شناخت میں مدد دے سکتا ہے۔ اس کے ذریعے نوجوانوں کو تربیت اور مقابلوں کے بہتر مواقع بھی فراہم کیے جا سکیں گے۔

پی ایچ ایف کے مطابق پروگرام کا مقصد اسکولوں کو انڈر 15 ٹیموں کی تشکیل کے لیے منظم پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔ اس کے تحت باصلاحیت لڑکوں اور لڑکیوں کی نشاندہی کی جائے گی۔ انہیں تربیت یافتہ کوچز سے بھی منسلک کیا جائے گا۔ پی ایچ ایف کا مقصد مستقبل کے لیے مضبوط قومی ہاکی ٹیمیں تیار کرنا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے