پاکستان آج اقوام متحدہ کی کانفرنس آن ڈس آرمامینٹ کی صدارت سنبھالے گا

پاکستان آج سے اقوامِ متحدہ کی کانفرنس آن ڈس آرمامنٹ کی صدارت سنبھالے گا۔ ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی اس عالمی فورم کے جنیوا میں آئندہ ہفتے ہونے والے اہم اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق طاہر حسین اندرابی صدارت کے ساتھ ساتھ ترجمان دفترِ خارجہ کی ذمہ داریاں بھی نبھاتے رہیں گے۔

پاکستان اپنی صدارت کے دوران خلا میں اسلحے کی دوڑ کی روک تھام، جوہری ہتھیاروں کے خاتمے، منفی سلامتی کی ضمانتوں، اور ملٹری اے آئی یعنی فوجی شعبے میں مصنوعی ذہانت سے پیدا ہونے والے تزویراتی چیلنجز پر اہم مباحثے منعقد کروائے گا۔

پاکستان نومبر میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے لیے ایک اہم قرارداد کی ڈرافٹنگ اور منظوری میں معاونت سمیت کانفرنس کی سالانہ رپورٹ اور آئندہ کے ایجنڈے کی تیاری کی بھی قیادت کرے گا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق 65 ممالک پر مشتمل اس عالمی فورم کی صدارت موجودہ جغرافیائی صورتحال میں پاکستان کے لیے ایک اہم سفارتی پیش رفت ہے۔

 

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے