حماس نے ثالثوں اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو پہلے مرحلے کی تمام ذمہ داریاں پوری کرنے پر مجبور کیا جائے۔حماس کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں پر حملے فوری طور پر روکے جانے چاہئیں۔ تحریک نے اسرائیلی فوجی کارروائیاں ختم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔یہ پیش رفت مصر میں ہونے والی اہم ملاقات کے بعد سامنے آئی ہے۔
امریکی نمائندے اور ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے حماس کے رہنما خلیل الحیہ سے ملاقات کی تھی۔ملاقات میں غزہ جنگ بندی کے ثالث اور ضامن ممالک کے نمائندے بھی شریک ہوئے۔ حماس نے ایک بیان میں ملاقات کی تفصیلات جاری کی ہیں۔ بیان کے مطابق فریقین نے جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے کے روڈ میپ پر اتفاق کیا۔
حماس نے واضح کیا ہے کہ دوسرے مرحلے پر عمل درآمد پہلے مرحلے کی ذمہ داریوں سے جڑا ہوا ہے۔ تحریک نے ثالثوں سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو اپنے وعدوں پر عمل کرنے کے لیے پابند کیا جائے۔ حماس نے خاص طور پر فلسطینیوں کے خلاف حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس کے علاوہ غزہ میں جاری فوجی کارروائیاں ختم کرنے پر بھی زور دیا ہے۔
