جو مرضی کرلیں، سندھ میں کوئی صوبہ نہیں بنے گا،پیپلزپارٹی

رہنما پیپلزپارٹی سعید غنی کا کہنا ہے کہ جو مرضی کرلیں، سندھ میں کوئی صوبہ نہیں بنے گا۔ زبردستی صوبہ بنانے سے لوگوں میں نفرت پیدا ہوگی۔

سعید غنی نے کہا کہ شہریوں کے ذہنوں میں بدگمانی پھیل گئی تو نتائج کچھ اور ہوں گے۔ ہوش کے ناخن لیں، سندھ کےعوام کو نفرت کی جانب نہ دھکیلا جائے۔ صوبے بننے ہیں یا نہیں یہ سیاستدانوں اور پارلیمنٹ کا کام ہے۔

رہنما پیپلزپارٹی نے مزید کہا کہ سندھ کی سیاسی جماعتیں اور عوام نئے صوبے کے مخالف ہیں۔ ایم کیو ایم کے 3,4 لوگوں کی حیثیت کیا ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے