حکومتی وفد کی محمود خان اچکزئی سے اہم ملاقات، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کیلئے لکھے گئے خط پر گفتگو

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے چیمبر میں حکومتی وفد نے اہم ملاقات کی، وفد میں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور طارق فضل چوہدری شامل تھے۔

حکومتی وفد نے محمود خان اچکزئی اور اپوزیشن لیڈر سینیٹ علامہ راجا ناصر عباس سے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اور باہمی سیاسی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران محمود خان اچکزئی کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے لکھے گئے خط پر بھی گفتگو ہوئی۔

حکومت اور اپوزیشن رہنماؤں نے سیاسی امور پر باہمی رابطے اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کی دعوت پر ہوئی، جس میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان آئندہ بھی رابطے برقرار رکھنے کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔

طارق فضل چوہدری کا کہناتھا کہ محمود خان اچکزئی نے وزیراعظم شہباز شریف کو ایک آئینی مشاورتی خط ارسال کیا ہوا ہے،اس حوالے سے خوشگوار ماحول میں یہ ملاقات اور سود مند گفتگو رہی۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر کی ممکنہ ملاقات کے لئے جگہ کے تعین کے حوالے سے بات ہوئی،وزیراعظم کو اس ملاقات کے حوالے سے آگاہ کیا جائے گا اور اپوزیشن لیڈر کے خط کا جواب دیا جائے گا۔ بات چیت کا یہ سلسلہ جاری رہے گا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے