نام نہاد آپریشن سندور پر بھارتی ڈاکومینٹری حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے، بھارت معرکہ حق میں شکست تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر

راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ( آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ نام نہاد آپریشن سندور پر بھارتی ڈاکومینٹری حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے، بھارت معرکہ حق میں شکست کی تلخ حقیقت تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

آئی ایس پی آر نے نام نہاد آپریشن سندور پر بھارتی ڈاکومینٹری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ  تاریخ کو مسخ کرنے کیلئے بھارتی مواد تخلیق کاروں نے نام نہاد آپریشن سندورکی انتہائی ڈرامائی، رنگین اور حقائق کے منافی داستان تیار کی ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ناکام مہم میں شکست تسلیم کرنے کے بجائے بھارت نے تاریخ کو اپنی مرضی سے پیش کرنےکا فیصلہ کیا، نام نہاد آپریشن سندور پر بنائی گئی دستاویزی فلم میں بھارت کی اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت کو بھی شامل کیا گیا۔

بھارتی ڈاکومینٹری حقائق کے بجائے جذباتی بیانیے،فلمی انداز کی عکاس ہے: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ نام نہادآپریشن سندور کے نام پر تاریخ دوبارہ لکھنے کی کوشش بے نقاب ہوگئی، بھارتی ڈاکومینٹری حقائق مسخ کرنے کی کوشش ہے۔ بھارتی ڈاکومینٹری حقائق کے بجائے جذباتی بیانیے اور فلمی انداز کی عکاس ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سنجیدگی کے فقدان کے باعث اس دستاویزی فلم کو بیک وقت المیہ اور مزاحیہ قرار دیا جا سکتا ہے، دستاویزی فلم میں موجود بیانیہ بنیادی تضادات سے بھرا ہوا ہے، دستاویزی فلم نے کچھ نہ ہونے کے باوجود ایک سازشی نظریہ گھڑنے کی کوشش کی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعے کے مبینہ ملزمان 28 جولائی کو مارے گئے ، 7 مئی کو بھارت نے کس کو سزا دی؟ 100 فیصد مشن کامیابی کا بھارتی دعویٰ آپریشنل ریکارڈ سے مطابقت نہیں رکھتا۔

 فلمی مناظر طیاروں کے نقصان اور حقیقی جنگی حقائق نہیں بدل سکتے: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں پاکستان نے بھارتی جارحیت ناکام بنائی،  پاکستان نے بھارتی جارحیت کے دوران 8 فوجی طیارے مار گرائے، آپریشن بنیان مرصوص میں 26 بھارتی فوجی اہداف کو نشانہ بنایا گیا، فلمی مناظر طیاروں کے نقصان اور حقیقی جنگی حقائق نہیں بدل سکتے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  سینماکی منظرکشی کی نہ تو واقعات کی ترتیب تبدیل کرسکتی ہے،نہ طیاروں کے نقصانات مٹا سکتی ہے، سینماکی منظرکشی نہ ہلاکتوں کو چھپا سکتی ہے، نہ حقیقی فوجی جھڑپوں کو بدل سکتی ہے، سینما کی منظرکشی نہ ہی میدانِ جنگ میں شکست کو خود ساختہ فتح میں تبدیل کرسکتی ہے۔

بھارت معرکہ حق میں شکست کی تلخ حقیقت تسلیم کرنے سے انکاری ہے: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کو معرکہ حق پر کوئی من گھڑت بیانیہ بنانے کی ضرورت نہیں، جنگی ریکارڈ ، سفارتی رابطے اور بھارتی بیانات حقیقت خود بیان کرتے ہیں۔معرکۂ حق کو ایک سال سے زیادہ عرصہ گزرگیا ہے،بھارت معرکہ حق میں شکست کی تلخ حقیقت تسلیم کرنے سے انکاری ہے۔

امریکا کی معاونت سے جنگ بندی کو غیرمشروط فتح کے طور پرپیش نہیں کیا جاسکتا: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دشمنی کا خاتمہ دونوں ممالک کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان اتفاق کے ذریعے ہوا، یہ امر بذاتِ خود آپریشن سندور کو یکطرفہ بھارتی فوجی فتح قرار دینے کی کوشش کی نفی کرتا ہے، امریکا کی معاونت سے جنگ بندی کو غیرمشروط فتح کے طور پرپیش نہیں کیا جاسکتا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دستاویزی فلم کشیدگی بڑھنے کے عمل کے حوالے سے بھی اپنے ہی دعوؤں کی تردید کرتی ہے، بھارت سچائی کو منظرِ عام پر نہیں لایا ، بھارت نے پروپیگنڈاویڈیو سے فوجی ناکامی کو کامیاب مہم کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کی۔

 آئندہ کوئی فوجی مہم جوئی ہوئی تو پاکستان کا جواب فیصلہ کن ہوگا: آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر  نے واضح کیا ہے کہ پاکستان علاقائی امن و استحکام کے لیے پرعزم ہے، پاکستانی افواج ملکی خودمختاری اور سالمیت کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہیں، آئندہ کوئی فوجی مہم جوئی ہوئی تو پاکستان کا جواب فیصلہ کن ہوگا

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے