وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو آزادانہ اور میرٹ پر مبنی قرار دے دیا۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے اس معاملے میں بڑی دیر کردی، یہی ایک سیدھا اور قانونی راستہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پہلے اسی طریقے سے عدالت میں معاملہ لے کر جاتی اور قانونی طور پر پیروی کرتی تو یہ ریلیف اس سے پہلے بھی مل سکتا تھا۔
