سپریم کورٹ کا فیصلہ شاندار اور تاریخی، سیاسی بے چینی ختم ہوگی: شیخ رشید

اپنے ویڈیو بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج کے فیصلے سے لوگوں کو احساس ہوا ہے کہ عدالتیں ابھی زندہ ہیں، قوم جسٹس شاہد وحید کے فیصلے کو سلام پیش کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ کا فیصلہ عدلیہ کی آزادی کے حوالے سے اہم ہے اور اس سے عدلیہ اور جسٹس شاہد وحید کے بنچ کا پرچم بلند ہوا ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں جیلوں میں قید بے گناہ افراد کو رہائی اور سہولتیں ملیں گی، آج کے فیصلے سے عدلیہ کی آزادی میں اضافہ ہوا ہے اور اسے چار چاند لگ گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے