عمران خان کی اسپتال منتقلی، پی ٹی آئی کی کارکنان سے اسپتال کے باہر جمع نہ ہونیکی اپیل

پاکستان تحریک انصاف نے کارکنان سے بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقل کے موقع پر اسپتال کے باہر جمع نہ ہونے کی اپیل کی ہے۔

پارٹی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی صحت اور علاج کے مفاد میں اسپتال کے باہر پُرامن ماحول رکھا جائے، عدالتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے میں تعاون کیا جائے، کروڑوں پاکستانی کئی ہفتوں سے بانی پی ٹی آئی کی صحت پر تشویش کا اظہار کر رہے تھے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ عدالت عظمیٰ کے حکم سے بہترین طبی سہولیات کے مطالبے کو تقویت ملی، توقع ہے کہ متعلقہ حکام عدالتی احکامات پر من و عن عمل کریں گے، ذاتی معالج اور اہل خانہ کی شمولیت سے طبی تاریخ کا غیر جانبدارانہ جائزہ ممکن ہوگا، پی ٹی آئی نے عدالتی حکم پر فوری اور بلا تاخیر عملدرآمد کا مطالبہ کیاہے۔

پی ٹی آئی کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں بانی پی ٹی آئی کی اہل خانہ سے ملاقات یقینی بنائی جائے، مشکل وقت میں قانونی اور انسانی حقوق کا مکمل پاس رکھا جائے ۔

پی ٹی آئی نے بانی پی ٹی آئی کے بنیادی حق صحت اور انسانی وقار کے تحفظ کو سراہا، اس کے علاوہ سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم بھی کیا۔

بیان مزید کہا گیا ہےکہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ عمران خان کو فوری شفاء انٹرنیشنل منتقل کیا جائے، عدالت نے ماہر ڈاکٹرز پر مشتمل میڈیکل بورڈ بنانے کا بھی حکم دیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے مکمل طبی معائنےکے لیے آنکھ، دل اور دیگر امراض کے ماہرین شامل ہوں گے، میڈیکل بورڈ میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عظمیٰ خان کی شمولیت یقینی بنائی جائے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے