نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-27 میں ترامیم کی منظوری دیدی گئی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کابینہ کمیٹی برائے توانائی کا اجلاس ہوا جس دوران نیشنل الیکٹریسٹی پلان 2023-27 میں ترامیم کی منظوری دیدی گئی۔

اجلاس میں نیشنل الیکٹریسٹی پلان میں ٹیرف، بجلی بچت اور ڈیجیٹائزیشن سے متعلق ترامیم ، دور دراز علاقوں کو قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی فراہمی کیلئے اقدامات کی منظوری دی گئی ۔ بجلی کی کراس بارڈر تجارت اور ترسیلی نظام میں توسیع پلان کا حصہ ہوگی۔

نیشنل الیکٹریسٹی پلان میں ترامیم پر کے پی حکومت اور نیپرا سے مزید مشاورت کی ہدایت کی گئی ہے ، 2027 سے 2060 تک مربوط توانائی پلان کے ہائی لیول ڈیزائن کی منظوری بھی دیدی گئی ہے۔

مربوط توانائی پلان کا مقصد توانائی سیکیورٹی اور معاشی مسابقت یقینی بنانا ہے، صنعتی اور گھریلو صارفین کو مناسب نرخوں پر توانائی کی فراہمی کیلئے حکمت عملی تیار ہوگی، کم کاربن اور ماحول دوست توانائی ذرائع کے فروغ پر بھی توجہ ہو گی۔

کابینہ کمیٹی کو پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کی مالی سال 2025-26 کی رپورٹ پیش کی گئی ، گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی مالی سال 2025-26 کی رپورٹ بھی کابینہ کمیٹی میں پیش کرد ی گئی ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے