وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’ریڈ لائن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 3رکنی بینچ کافیصلہ تاریخی اور انصاف پر مبنی ہے، آج انصاف ہوتا ہوا دکھائی دیا، مارچ برقرار ہے،ابھی ہمارے مطالبات پورے نہیں ہوئے ہیں۔
شفیع جان کا کہناتھا کہ بورڈ فیصلہ کرے گا کہ بانی کو کب تک شفااسپتال میں علاج کی ضرورت ہے، صحتیاب ہونے تک بانی پی ٹی آئی شفا ہسپتال میں رہیں گے، چاہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے کیسز سنے جائیں،میرٹ پر فیصلہ ہو، بانی پی ٹی آئی ڈپریشن میں آتے تو پہلے 100 دن میں آجاتے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت نے رپورٹ جمع کرائی،ہم نے نہیں،ذمہ داربھی حکومت ہے، ڈاکٹرعظمیٰ بانی پی ٹی آئی کیساتھ ہوں گی،میڈیا سے گفتگو نہیں ہو گی، 265دن بعد بانی پی ٹی آئی سے بہن کی ملاقات ہوئی، آج کے فیصلے کے بعد تحریک انصاف کو جو ملا ہم اس کو کھونا نہیں چاہتے، ہم نے جو جو یقین دہانیاں کرائیں،اُن کا پاس رکھیں گے۔
