پاکستان نے امریکا سے 10 ارب ڈالر کی ایکسچینج اسٹیبلائزیشن فسیلیٹی کی درخواست کردی ہے، جس کی وزارت خزانہ نے بھی تصدیق کردی۔ امریکا سے دوطرفہ قرضوں کی مدت 10سال تک بڑھانے کیلئے بھی بات چیت جاری ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق امریکا کے محکمہ خزانہ کے پاس پاکستان کی درخواست موجود ہے اور امریکا کی جانب سے ستمبر تک اس پر پیش رفت کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق پاکستان امریکا سے دوطرفہ قرضوں کی مدت بڑھانے پر بھی کام کررہا ہے۔پاکستان دوطرفہ قرضوں کی مدت 10سال تک لے جانا چاہتا ہے۔امریکی ایگزیم بینک، سی ڈی ایف اور دیگر اداروں سے بھی بات چیت جاری ہے۔
