اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ایک لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دیدی۔

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کا اجلاس ہواجہاں  1 لاکھ 8 ہزار میٹرک ٹن چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔

 وزارت خزانہ نے بتایا کہ ٹریڈنگ کارپوریشن کے پاس موجود  ایک لاکھ 8 ہزار ٹن چینی برآمد ہوگی۔

ای سی سی نے چینی برآمد کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرز جاری کرنے کی منظوری دیدی، چینی برآمد کیلئے بین الاقوامی ٹینڈرنگ پی پی آر اے قوانین کے تحت ہوگی۔

وزارت خزانہ کےمطابق چینی کا ذخیرہ گزشتہ سال درآمد 3 لاکھ ٹن چینی کا باقی ماندہ اسٹاک ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے