12ربیع الاول کے بعد پورا ملک بند کیا جائےگا،حافظ نعیم الرحمن کا اعلان

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے  پشاور دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  12 ربیع الاول کے بعد پورا ملک بند کیا جائے گا، 12ربیع الاول کے ایک ہفتے بعد پورے ملک میں پہیہ جام ہڑتال کریں گے، وزیراعلیٰ ہاوس پنجاب کےباہر دھرنا تحریک کا بیس کیمپ بنے گا ۔

تفصیلات کے مطابق حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ملک گیر ہڑتال کے بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے اور طاقت کے ساتھ  کال دینگے ، ایک طرف سے نہیں آئیں گے ہر طرف سے آئیں گے اور سسٹم فیل ہو جائے گا، حکمرانوں نے لیوی ختم نہ کی تو پورے ملک کواسلام آباد آنے کی کال دیں گے، اس لئے کہتے ہیں کہ ہمارا مطالبہ مان لو پھرحالات تمہارے ہاتھ میں نہیں رہیں گے ، حکومت کو پیچھے ہٹنا پڑے گا ،آج تو ڈیزل کی قیمت میں 30 روپے کمی کا عندیہ دیا، پٹرولیم لیوی عوام کی جیبوں پر ڈاکا ہے،  لیوی پر80 روپے لیٹر واپس لینا پڑے گا، ملک کے ہر شہر میں احتجاج اور دھرنے دینے کا سلسلہ شروع کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ سات اگست کو ملک بھر میں710دھرنے دیے گئے ، دھرنوں کا سلسلہ جا رہی رکھا جائے گا، 200ارب روپے زیادہ جمع کر کے خوشیاں مناتا ہے، روزانہ بم گرانے کا مسئلہ 32 روپے سے حل نہیں ہوگا، جو بجلی بنتی نہیں اس کے پیسے بھی وصول کئے گئے، جھوٹ پر مبنی استحصال مزید برداشت نہیں کرسکتے، لوٹ مار کا نظام مزید برداشت نہیں کیا جاسکتا اب حکومت کو پیچھے ہٹنا ہو گا ۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے