لاہور میں پیرا فورس کے خلاف کاروباری افراد کی شکایات میں اضافہ

لاہور میں پیرا فورس کے بدتمیزی، اختیارات کے ناجائز استعمال اور رشوت لینے سے متعلق کاروباری افراد کی شکایات میں اضافہ ہوگیا،  شکایات اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی سے متعلق رپورٹ مرتب کرلی گئی۔

رپورٹ کے مطابق کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات پر 794 اہلکاروں کو وارننگ دی گئی، جبکہ 145 کیسز تاحال زیرِ کارروائی ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 371 اہلکاروں کے خلاف ایکشن لیا گیا اور 298 اہلکاروں پر جرمانے عائد کیے گئے۔ اس کے علاوہ 16 اہلکاروں کی سروس ضبط جبکہ 6 اہلکاروں کی سالانہ انکریمنٹ روک دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق 20 اہلکاروں کو ملازمت سے برخاست کیا گیا جبکہ 351 اہلکاروں کو واپس یونٹس میں بھیج دیا گیا۔

مزید برآں 3 اہلکاروں کو کوارٹر گارڈ اور 3 اہلکاروں کو اضافی ڈرل کی سزا بھی دی گئی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے