بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر وفاقی پولیس کو الرٹ کردیا گیا، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں نفری کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ایک حصے کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشاورت مکمل ہوتے ہی سب جیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا، جسے چیف کمشنر اسلام آباد جاری کریں گے۔
بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے پیش نظر آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ افسران شفا انٹرنیشنل ہسپتال پہنچ گئے، جہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
ذرائع کے مطابق ہسپتال میں موجود افسران کی جانب سے آئی جی پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔
