حکومت سپریم کورٹ کے حکم میں رکاوٹ بن رہی ہے، ہماری توہین عدالت درخواست تیار ہے: شفیع جان

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا شفیع جان نے سماء ٹی وی کے پروگرام ’’ ندیم ملک لائیو‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سپریم کورٹ کے حکم میں رکاوٹ بن رہی ہے، 12بجے تک انتظارکریں گے،ہماری توہین عدالت درخواست تیار ہے،حکومت اب بھی بانی پی ٹی آئی کوہسپتال منتقل کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق شفیع جان کہا کہ حکومت پر بھی توہین عدالت لگ سکتی ہے، بانی پی ٹی آئی قیدتنہائی میں نہ ہوتے تو بیماری کے مسائل نہ ہوتے، ہم کسی بیک ڈور رابطے کے خواہشمند نہیں،نہ رابطہ کیا جا رہا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر شکر گزارہیں، آزادججز نے آزاد فیصلہ کیا ہے، ہم بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست نہیں کرنا چاہتے۔

وزیر اطلاعات خیبرپختونخوا نے کہا کہ پی ٹی آئی نے یقین دہانی کرائی ہے بانی کی صحت پر سیاسی گفتگونہیں ہو گی، ہم اپنی یقین دہانی کا پاس رکھ رہے ہیں، پچھلے 2 سال میں احتجاج کی کوئی کال نہیں دی،اب 27 ستمبر کی ہے، ہم نے مذاکرات کو وقت دیا،بیرسٹر گوہر چیزیں آگے لے کر بڑھے، محموداچکزئی کی بھی بات چیت سے مسائل کے حل کی کوشش سود مند نہیں ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ملاقات کا کہتے تھے تو کہاجاتا تھا عدالت جائیں، حکومت کی ضدختم نہیں ہو رہی،بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کر رہی ہے، کچھ حکومتی نمائندوں نے کہا سپریم کورٹ کے حکم پر عمل کریں گے، 2وفاقی وزرا نے میڈیا پر آکر بدزبانی کی، پُر امیدہیں بانی پی ٹی آئی کو رات 12 بجے تک ہسپتال منتقل کر دیا جائے گا، میری بیرسٹرگوہر سے بات ہوئی ہے، بیرسٹرگوہر نے حکومتی شخصیات سے رابطہ کیاہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے