عمران خان کو شفا انٹرنیشنل منتقل کرنے کی تیاری، بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج کی نگرانی میں طبی معائنہ مکمل

عمران خان کو شفاانٹرنیشنل ہسپتال منتقل کرنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے جس کیلئے وفاقی پولیس کو الرٹ کر دیا گیاہے جبکہ میڈیکل ٹیم کے 2 رکن کی نگرانی میں اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ٹیم میں ماہر امراض قلب جرنل میڈیسن ، ماہر امراض چشم شامل ہوں گے، شفاء کی میڈیکل ٹیم بانی پی ٹی آئی کے ہسپتال پہنچتے ہی معائنہ کرے گی ۔

دوسری جانب عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ اور ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل کی نگرانی میں اڈیالہ جیل میں طبی معائنہ مکمل کر لیا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کو کچھ ہی دیر میں شفا انٹرنیشنل ہسپتال کیلئے روانہ کیا جائے گا ۔

علیمہ خان ، اور قاسم زمان گیٹ نمبر پانچ کے باہر کھڑے ہیں ۔

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے معاملے پر وفاقی پولیس کو الرٹ کردیا گیا، پولیس لائنز ہیڈ کوارٹر میں نفری کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق شفا انٹرنیشنل اسپتال کے ایک حصے کو سب جیل قرار دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مشاورت مکمل ہوتے ہی سب جیل کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا، جسے چیف کمشنر اسلام آباد جاری کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی کے پیش نظر آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ افسران شفا انٹرنیشنل ہسپتال پہنچ گئے، جہاں سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہسپتال میں موجود افسران کی جانب سے آئی جی پولیس کو سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی جارہی ہے۔

بانی پی ٹی آئی کی ہسپتال منتقلی کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے