نوشہروفیروز،مٹھیانی ماڈل سیکنڈری اسکول میں پولیو بوسٹر ڈوز مہم کا افتتاح کر دیا گیا

نوشہروفیروز میں مٹھیانی ماڈل سیکنڈری اسکول میں بچوں کو پولیو سے محفوظ رکھنے کے لیے بوسٹر ڈوز مہم کا افتتاح کردیا گیا۔

مہم کا افتتاح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون محمد مستقیم قریشی اور اسسٹنٹ کمشنر (یو ٹی) علیزا رانا نے کیا۔ضلعی انتظامیہ کی نگرانی میں جاری مہم کے دوران بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی بوسٹر ڈوز دی جارہی ہے۔

اس موقع پر افسران نے والدین اور شہریوں میں پولیو سے بچاؤ کے لیے حفاظتی ویکسینیشن کی اہمیت اجاگر کی اور والدین سے بچوں کو ویکسین پلانے کی اپیل کی۔

ضلعی انتظامیہ نے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے حفاظتی اقدامات جاری رکھنے اور مہم کو کامیاب بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے