پمز اسپتال میں 14 نومولود بچوں کی ہلاکت کےواقعے پرفوری اور غیرجانبدار جوڈیشل انکوائری کا مطالبہ کردیا گیا،جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے صدرِ مملکت، وزیراعظم اور دیگر متعلقہ حکام کو مراسلہ ارسال کردیا۔
مراسلےمیں مطالبہ کیاگیا ہےکہ واقعےکی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن تشکیل دیا جائے جس کی سربراہی سپریم کورٹ یا ہائیکورٹ کےحاضر سروس جج سے کرائی جائے۔
مراسلےمیں کہاگیا ہےکہ سانحے سےمتعلق سی سی ٹی وی ریکارڈ،ڈیوٹی اہلکاروں کی فہرست،فائر سیفٹی ریکارڈسمیت دیگرشواہد محفوظ کیےجائیں اورکسی بھی ریکارڈ یا ثبوت کو تبدیل،ضائع یا چھپانے سے روکا جائے۔
جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے واقعے کے ذمہ دار افراد کو عہدوں پر برقرار نہ رکھنے اور ان کے خلاف فوری قانونی کارروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے،مراسلے میں خبردار کیا گیا ہے کہ اگر فوری جوڈیشل انکوائری نہ کرائی گئی تو ہائیکورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔
