سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثرہ غیر یقینی عالمی ماحول میں نوجوان بامعنی کردار ادا کریں، فیلڈ مارشل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے مختلف ممالک کے طلبہ پر مشتمل ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ کے وفد نے ملاقات کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں علاقائی و عالمی صورتحال، پاکستان کے سکیورٹی تناظر پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے اور اس سے باہر امن و استحکام اور خوشحالی کے فروغ کی کوششوں پر بھی بات چیت ہوئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نوجوانوں میں تعلیم، ہنر کی ترقی اور کاروباری صلاحیت کی اہمیت اجاگر کی، انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو حقائق پر مبنی تجزیاتی صلاحیتوں کے استعمال پر توجہ دینی چاہئے۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بڑھتی ہوئی غیر یقینی دنیا میں نوجوانوں کے بامعنی کردار کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثر ہونے والی موجودہ دنیا میں حقائق پر مبنی تجزیہ اہم ہے۔ کہا سوشل میڈیا اور پروپیگنڈے سے متاثرہ غیر یقینی عالمی ماحول میں نوجوان بامعنی کردار ادا کریں۔

ہارورڈ بزنس اسکول کے طلبہ نے پاکستان کے دورے میں اپنے شاندار تجربات کا اظہار کیا، طلبہ نے پاکستانی عوام کی کشادہ دلی اور گرمجوشی کو سراہا اور پاکستان میں موجود وسیع امکانات اور مواقع کو بھی سراہا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے