سٹاک مارکیٹ میں اکاؤنٹ کھولنے کے لیے نیا ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک متعارف

اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری مزید آسان ہوگئی، ایس ای سی پی کا نیا ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک متعارف کرا دیا گیا،  اکاؤنٹ ایک دن میں کھولنے کی سہولت ملے گی

ایس ای سی پی نے اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری آسان بنانے کے لیے نیا ڈیجیٹل آن بورڈنگ فریم ورک متعارف کرا دیا۔۔نئے نظام کے تحت سہولت اکاؤنٹ ایک دن میں کھولا جا سکے گا جبکہ انویسٹر اکاؤنٹ کی درخواست پر دو دن میں فیصلہ ہوگا۔

سرمایہ کار ٹریکنگ آئی ڈی کے ذریعے اپنی درخواست کا اسٹیٹس بھی دیکھ سکیں گے۔۔اکاؤنٹ کھولنے کی درخواست مسترد ہونے کی صورت میں بروکر کو وجوہات تحریری طور پر بتانا ہوں گی۔

پہلے سے تصدیق شدہ سرمایہ کار کو دوبارہ تصدیق کے عمل سے نہیں گزرنا پڑے گا۔۔نئے فریم ورک کے تحت چوبیس گھنٹے، ساتوں دن ڈیجیٹل آن بورڈنگ اور پراسیسنگ ممکن ہوگی۔

ایس ای سی پی کے مطابق سرمایہ کاروں کی تعداد پچیس لاکھ تک بڑھانے کا ہدف ہے۔۔چیئرمین ایس ای سی پی کبیر احمد سدھو کا کہنا ہے نوجوانوں کی اسٹاک مارکیٹ میں شمولیت بڑھانا ترجیح ہے،

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے