این آئی ایچ کے ڈاکٹر محمد سلمان 3 سال کیلئے پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات، نوٹیفکیشن جاری

پمز  اسپتال کے 21گریڈ کے ایگزیکٹو  ڈائریکٹر  پروفیسر ڈاکٹر رانا عمران سکندر کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 21 کے پمز کے ای ڈی ڈاکٹر راناعمران سکندر کو 4 ماہ کیلئے  معطل کردیا گیا، این آئی ایچ کے ڈاکٹر محمد سلمان کو 3 سالوں کیلئے پمز کا ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیاگیا ہے، ڈاکٹر سلمان این آئی ایچ کےبھی ایگزیکٹو ڈائریکٹر رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق ڈاکٹر الطاف حسین کو 3 ماہ کیلئے پمز اسپتال کا جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کیا گیاہے، پمز اسپتال کے دیگر شعبوں سے متعلق بھی انتظامی نوٹیفکیشن جاری کردیے گئے۔

یاد رہےکہ وزیراعظم شہباز شریف نے پمز سانحے پر اسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر سمیت 8 افراد کو فوری معطل کر کےکارروائی کرنےکی منظوری دی تھی۔

 ان 8 افراد میں پمز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عمران سکندر ، سکیورٹی پر مامور کمپنی اور عہدیداران کے خلاف کارروائی کی بھی منظوری دی گئی تھی، معطل ہونے والوں میں جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرز ڈاکٹر مطاہر شاہ اور ڈاکٹر اویس علی شاہ شامل تھے۔

ان کے علاوہ ڈاکٹر نوشیلہ امجد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سکیورٹی محمد عثمان، سی ڈی اے کے ایمرجنسی سروس کے ڈی جی عبدالرحمان، نیونیٹل ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر سعدیہ ریاض اور سینئر رجسٹرار بھی معطل ہونے والوں میں شامل تھے

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے