پمز کے 8 سینئر افسران معطل، نئے افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

وفاقی وزارتِ قومی صحت نےپمز کے 8 سینئرافسران کی معطلی اور نئے افسران کی تعیناتی کے نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق گریڈ 21 کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر رانا عمران سکندرکو 120 روز کے لیے معطل کردیا گیا،جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹرچوہدری وارث علی رضا،پروفیسر ڈاکٹر نوشیلہ امجد،سینئر رجسٹرار ڈاکٹر نغم نواز اور ڈپٹی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر مطاہر شاہ بھی چار ماہ کے لیے معطل ہیں۔

ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر سعدیہ ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی محمد عثمان کی معطلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

دوسری جانب این آئی ایچ کے سی ای او ڈاکٹرمحمد سلمان کو پمز کا نیا ایگزیکٹو ڈائریکٹر مقرر کردیا گیا ہے۔ ان کی تعیناتی تین سال یا مستقل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تقرری تک ہوگی،جبکہ وہ این آئی ایچ کے سی ای او کا اضافی چارج بھی برقرار رکھیں گے۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے