وزیراعظم کی ترکیہ کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ پر صدر رجب طیب اردوان مبارکباد

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے یومِ فتح کی 104ویں سالگرہ پر صدر رجب طیب اردوان، ترک حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پیغام میں کہا وہ اپنےپیارے بھائی صدر رجب طیب اردوان، ترک حکومت اور برادر ترک عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں،پاکستان ترک بہن بھائیوں کی جرات، قربانی اور قومی عزم کے شاندار ورثے کا احترام کرتا ہے۔

وزیراعظم  نے مزید کہا30 اگست غازی مصطفیٰ کمال اتاترک کی قیادت میں حاصل کی گئی تاریخی فتح کی یاد کا دن ہے، اس تاریخی کامیابی نے جدید ترک جمہوریہ کی بنیاد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا،۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے