آزاد کشمیر کی متوقع عبوری کابینہ کے نام سامنے آگئے، ن لیگ قیادت کی منظوری حاصل

آزاد کشمیر کی متوقع عبوری کابینہ کے نام سامنے آگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف کی منظوری سے متوقع کابینہ کی تشکیل کے لیے ناموں کو حتمی شکل دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر کو وزیر صحت جبکہ پاور ڈویلپمنٹ اینڈ واٹر ریسورسز کا قلمدان دیے جانے کا امکان ہے۔ راجہ ثاقب مجید کو تعمیراتِ عامہ، لوکل گورنمنٹ و دیہی ترقی کی وزارت ملنے کا امکان ہے۔

نورین عارف کو ٹیوٹا، مریم ادریس کو بہبودِ آبادی، ویمن ڈویلپمنٹ اور سماجی بہبود جبکہ چوہدری رخسار کو امورِ منگلا اور PWD میرپور کا قلمدان دیے جانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق چوہدری زراق کو وزیر زراعت، راجہ ریاست کو وزیر بلدیات اور سردار میر اکبر کو وزیر جنگلات بنائے جانے کا امکان ہے۔ راجہ ایاز کو وائلڈ لائف و اسپورٹس جبکہ اظہر صادق کو آبپاشی، صنعت، قانون و پارلیمانی امور کا قلمدان دیے جانے کی اطلاعات ہیں۔

کرنل وقار نور کو سینئر وزیر اور ہائر ایجوکیشن کا قلمدان ملنے کا امکان ہے، جبکہ پیر مظہر سعید کو وزارتِ اطلاعات کے ساتھ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن، خوراک اور ٹرانسپورٹ کے محکمے بھی دیے جانے کی توقع ہے۔

سحرش قمر کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کا قلمدان جبکہ راجہ عثمان فاروق کو بطور مشیر حکومت ایلیمنٹری ایجوکیشن کی ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے۔ محسن عزیر کو بطور مشیر خزانہ ذمہ داریاں دیے جانے کی بھی اطلاعات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے اتحادی ساجد اقبال کو بھی وزارت کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر کے باقی حلقوں میں انتخابات مکمل ہونے کے بعد عبوری کابینہ میں ردوبدل کیا جائے گا۔ متوقع عبوری کابینہ کے ناموں کو مسلم لیگ (ن) کی قیادت کی منظوری حاصل ہے، تاہم حتمی کابینہ اور محکموں کا فیصلہ باضابطہ اعلان کے بعد ہی واضح ہوگا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے