ترک مسلح افواج کے وکٹری ڈے کی 104 ویں سالگرہ، جی ایچ کیومیں کی تقریب کا انعقاد

جی ایچ کیو میں ترک مسلح افواج کے وکٹری ڈے کی 104 ویں سالگرہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس دوران  پاکستان اور ترکیہ نے دفاعی اور اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی تقریب میں پاکستان میں ترکیہ کے سفیر عرفان نذیراوغلو نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور قریبی دوطرفہ رابطوں کو اجاگر کیا گیا۔ شرکا نے ترک مسلح افواج کی بہادری اور قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ پاکستان اور ترکیہ نے باہمی احترام، مشترکہ اقدار اور ایک دوسرے کیلئے دیرینہ حمایت پر مبنی دفاعی و اسٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ تقریب میں پاک فوج کے افسران، ترک سفارتخانے کے حکام اور دیگر معزز مہمانوں نے شرکت کی۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے