شہباز شریف کی ازبکستان کے صدر سے ملاقات، تجارت 2 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزیایوف سے ملاقات  کی جس دوران دونوں رہنماؤں نے 2029 تک دوطرفہ تجارت کا حجم دو ارب ڈالر تک بڑھانے اور ٹرانس پاکستان ریلوے منصوبے پر پیش رفت تیز کرنے کے عزم کا اعادہ کیا،  ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان اور دیگر بھی موجود تھے۔

بشکیک میں ہونے والی ملاقات میں  وفاقی وزیرمواصلات عبدالعلیم خان،وزیرتجارت جام کمال اور وزیراطلاعات عطا اللہ تارڑ شریک تھے۔صنعت،زراعت،ادویہ سازی، ٹیکسٹائل،کان کنی،ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اورسلامتی شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔  وزیراعظم شہباز شریف نے ازبک صدر اور عوام کو ان کی آزادی کی 35 سالگرہ پر مبارکباد دی اور کہا اسٹریٹجک تعاون کونسل نے  شراکت داری کو نئی رفتار فراہم کی ہے۔

وزیراعظم نے  تجارت،سرمایہ کاری اور اقتصادی تعاون سے متعلق فیصلوں پرعملدرآمد پر زور دیتے ہوئے کہا  کہ ازبکستان، افغانستان،پاکستان ریلوے منصوبہ وسطی  اور جنوبی ایشیا کو  جوڑنے میں کلیدی کردار ادا کر سکتا ہے۔ انہوں نے مشترکہ فزیبلٹی اسٹڈی پرجلدپیشرفت کی اہمیت پر زور دیا۔ ملاقات میں فضائی رابطوں میں اضافےبالخصوص تاشقند  کراچی براہ راست پروازوں پر بھی گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نےشنگھائی تعاون تنظیم کی آئندہ پاکستان کی صدارت کیلئےازبکستان کی حمایت کوسراہا۔۔ ازبکستان کےساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے