میر رضا قتل؛ پولیس افسران، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور، بزنس پرٹنرز جوڈیشل کمیشن کے سامنے طلب

کراچی: میر رضا قتل کیس کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن نے پولیس افسران، آن لائن ٹیکسی ڈرائیور، بزنس پرٹنرز اور مقتول کے دوستوں کو بھی طلب کر لیا۔

جوڈیشل کمیشن کی جانب سے ایس ڈی پی او شاہراہِ فیصل اور ایس ایچ او فیروز آباد کو سمن جاری کیے گئے۔

پولیس افسران کے علاوہ بائیکا ڈرائیور احسان، میر رضا کے بزنس پارٹنرز محمد احمد اور عبد اللہ بھردے جبکہ مقتول کے دوست رازق اور حثیم کو بھی سمن جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا گیا۔

پولیس افسران، بزنس پارٹنرز اور دوستوں کو 3 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ جوڈیشل کمیشن کی جانب سے اب تک اہل خانہ، نرسری کے ملازمین اور ابتدا میں پوسٹ مارٹم کرنے والے ڈاکٹر سمیت دیگر کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے