این ڈی ایم اے نے مزید بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید بارشوں اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق 17 اور 18 اپریل کے دوران پنجاب اور شمالی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے مغربی علاقوں اور بلوچستان کے شمالی حصوں میں بھی بارش اور ژالہ باری متوقع ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسلادھار بارش کا امکان ہے، جبکہ اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں بھی بارش متوقع ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان کے مختلف علاقوں میں آندھی اور جھکڑ کے ساتھ بارش کا امکان ہے، شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

About The Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے