سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے کارپوریٹ شفافیت یقینی بنانے کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا، حتمی مالکان کی تفصیلات جمع نہ کرانے پر 28ہزار 761 کمپنیوں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے، مقررہ مدت میں تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
ایس ای سی پی کے مطابق کمپنیوں نےحتمی بینیفیشری سے متعلق لازمی فارم 19 جمع نہیں کرایا، کمپنی میں 25 فیصد یا زائد حصص یا ووٹنگ حقوق رکھنے والا شخص حتمی مالک تصور ہوگا۔ کمپنی پربراہ راست یا بالواسطہ مؤثر کنٹرول رکھنے والا شخص بھی حتمی مالک تصورہوگا۔ حتمی مالکان کی تفصیلات فراہم کرنا کمپنیز ایکٹ 2017 کے تحت لازمی ہے۔ متعلقہ کمپنیوں کو فارم 19 جمع کرانے کے لیے 30 روز کی مہلت دی گئی ہے۔ مقررہ مدت میں تعمیل نہ کرنے والی کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔
