پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں دوبارہ اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت 3900 ہزار روپے اضافے کے بعد 4 لاکھ 69 ہزار 136 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 3344 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 2208 روپے تک پہنچ گئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 117 روپے بڑھکر 7161 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 39 ڈالر مہنگا ہوکر 4 ہزار 466 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
